سندھ بلڈنگ ، ضلع شرقی کے ناجائز تعمیراتی امور پر معین ، بیٹر مقرر
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم مافیا نے ضلع شرقی میں بھی بیٹر مقرر کردیا ، ناجائز تعمیراتی امور پر معاملات طے کرنے کی ذمہ داری معین نامی بیٹر کودی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے مہرے ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر نے عدالتی احکامات کو روند رکھا ہے ، خلاف ضابطہ تعمیرات ہونے والی عمارتوں سے بیٹر کے ذریعے کروڑوں روپے اینٹھ چکے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پی آئی بی کالونی پلاٹ نمبر 30 ،31 ، 943 ، 736 اور543 پر بغیر کسی منظوری تعمیراتی سلسلہ جاری ہے ، اس لوٹ کھسوٹ پر حکام کی پراسرار خاموشی برقرار ہے ۔