انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
شیئر کریں
نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاستدان، بیوروکریٹ شامل ہیں
شوبز کی بیشتر شخصیات کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے حاصل کرلیے گئے ہیں ،ذرائع
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں۔نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاست دان، بیوروکریٹ بھی کسٹمرز کی فہرست میں شامل ہیں۔شوبز انڈسٹریز کی بیشتر شخصیات بھی پنکی سے منشیات خریدتی تھی جن خریداروں کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا ہے جس کے مطابق کوکین کوئن انمول پنکی کے بڑے کسٹمرز سیکڑوں میں نکلے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پنکی کے بڑے کسٹمرز کے نام سامنے آئے ہیں، کوکین کوئین پنکی کے کسٹمرز میں 881 بڑی اور اہم شخصیات شامل ہیں جو اس سے رابطے میں تھے۔پنکی کی رابطہ فہرست میں 881 نمبرز درج ہیں جن سب سے وہ رابطے میں تھی، پنکی کے بڑے کسٹمرز میں ملک بھر کے اہم شہروں کی نامور شخصیات شامل تھیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام اور اداروں نے ان کی لسٹ بھی فائنل کرلی ہے۔


