بانی پی ٹی آئی ، 3مقدمات میں سزائوں کیخلاف اپیلیں تیار
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3کیسوں میں سزائوں کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں اور ، کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سائفر، توشہ خانہ اور دوران عدت نکاح کیس میں اپیلیں آج دائر کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں بیرسٹر سلمان صفدر دائر کریں گے۔واضح رہے کہ سائفر کیس کا فیصلہ 30 جنوری ، توشہ خانہ نیب کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو سنایا گیا تھا جبکہ 3 فروری کو دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سیشن عدالت نے سنایا تھا۔