میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

جرات ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

زلزلے کی زیرزمین گہرائی 172کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ سوات میں 16گھنٹے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلم طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں