میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بھتہ خوروں کو مسلط نہیں ہونے دینگے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں بھتہ خوروں کو مسلط نہیں ہونے دینگے، حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف نہ اٹھے تو بھتہ خوری اور دہشت گردی ہوگی۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں کراچی کے غداروں کو شکست دے دی، زبردست تحریک شروع ہوچکی ہے جسے عوام اپنا حق لے کر ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی، عوام نے فرسودہ نظام کے منہ پر تھپڑ مار کر سب کو شکست دے دی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھتہ خوری کا تسلط کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کی دہشت نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، قومی اسمبلی کی کسی بھی نشست پر ایم کیو ایم کو 10 ہزار ووٹ نہیں ملے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں