کے ڈی اے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی، 3 ارب روپے کی منظوری
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اچھی خبر۔سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تین ارب روپے کی منظوری دیدی۔رقم کی منظوری نگران وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائر افسران و ملازمین کے کے بقایاجات کی ادائیگی کافی عرصے سے تعطل کا شکار تھی اور مطالبہ کررہے تھے کہ ان کے واجبات کی ادائیگی کا انتظام کیا جائے ۔