میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہانہ 50لاکھ کا تڑکا،حیدرآباد میں پنشن فنڈز میں بے قاعدگیوں کا نیا اسکینڈل

ماہانہ 50لاکھ کا تڑکا،حیدرآباد میں پنشن فنڈز میں بے قاعدگیوں کا نیا اسکینڈل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدرآباد میں پنشن فنڈز میں بے قاعدگیوں کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔جعلی اور مشکوک آئی ڈیز سے 49 لاکھ پینسٹھ ہزارروپے ماہانہ نکالے جارہے ہیں۔سندھ میں پنشن فنڈزمیں اربوں روپے کی کرپشن کا سلسلہ نہ تھم سکا۔۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر حیدرآباد نے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا،،لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کچھ مشکوک اورجعلی پنشنرزآئی ڈیز سے ہرماہ اننچاس لاکھ پینسٹھ ہزارروپے کی بھاری رقم نکالی جارہی ہیں،مافیا گروپ کی سرپرستی قادر بخش ابڑیجو اور دیگر کررہے ہیں،کیسوں کی نشاندہی فائل اور سسٹم ریکارڈ سے چھان بین کے بعد تصدیق کی،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس حیدرآباد نے کچھ آئی ڈیز کو بند کردیا ہے ۔خط میں اے جی سندھ سے بھی جعلی اور مشکوک آئی ڈیز کو فوری بلاک کرنے کی بھی گزاش کی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر حیدرآباد نے سیکریٹری محکمہ خزانہ کو انچاس مشکوک اور جعلی آئی ڈیز کی فہرست بھی بھیجی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں