میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرسٹر گوہرپر تنقید،شیرافضل مروت کو شوکاز نوٹس، معافی مانگنے کی ہدایت

بیرسٹر گوہرپر تنقید،شیرافضل مروت کو شوکاز نوٹس، معافی مانگنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ درست طریقے سے اجاگر نہ کرنے پر بیرسٹر گوہر علی خان ہر تنقید مہنگی پڑ گئی۔ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر خان کے خلاف بیان پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں شیر افضل مروت کو دو روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن ہوگا۔۔تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں بیرسٹر گوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیئرمین منتخب ہوئے تب بھی لوگ ان کے حق میں نہیں تھے۔۔ انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ اجاگر کرنے اور احتجاج کے معاملات بھی سنبھالنے میں ناکام رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں