میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ ملنے پرالیکشن متنازع ہوجائیں گے: مفتاح اسماعیل

کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ ملنے پرالیکشن متنازع ہوجائیں گے: مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہیں دیا جاتا تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات پر کسی نہ کسی نے الزام ضرور لگایا ہے، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ دینے سے الیکشن متنازعہ ہوسکتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈاراگررشتہ دار ہیں تو ان کی میری معاشی پالیسیوں پر تنقید کو سنا جارہا ہے، پاکستان میں لوگ قابل ہیں، صرف شریف خاندان، بانی پی ٹی ا?ئی اور بھٹو خاندان پرانحصاردرست نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں