میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 جنوری کو شمالی وزیرستان کے ضلع میں کارروائی کی۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عبداللہ خدری اور خالد جانان کے ناموں سے ہوئی۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے ا?پریشن جاری کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں