ایچ آر سی پی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا
جرات ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز میں تعطل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ انٹرنیٹ میں رکاوٹ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آزادیِ اظہار کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔ بیان کے مطابق یہ حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ بنیادی حقوق برقرار رکھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سوشل میڈیا سروسز بری طرح متاثر ہونے کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا فورمز کے استعمال میں دشواری کا سامنا رہا۔ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں۔