خان کاٹیج پر بلڈنگ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی
شیئر کریں
ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اورنگزیب رضی اور متعلقہ افسران کی سرپرستی
شہریوں کا شفاف، غیرجانبدارانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کا مطالبہ
حیدرآباد کے لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں خان کاٹیج سے متعلق سامنے آنے والی شکایات پر شہری، سماجی اور کاروباری حلقوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معاملے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کرائی جائیں تاکہ تمام حقائق عوام کے سامنے آسکیں اور بلڈنگ کنٹرول قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔شہری حلقوں کے مطابق خان کاٹیج سے متعلق منظور شدہ نقشوں، این او سی، تعمیراتی اجازت ناموں اور دیگر متعلقہ سرکاری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران کسی بھی مرحلے پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا دیگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول اورنگزیب رضی سمیت تمام متعلقہ افسران کے کردار، ذمہ داریوں اور سرکاری اقدامات کا بھی غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ تمام قانونی تقاضے اور نگرانی کے فرائض مقررہ ضابطوں کے مطابق انجام دیے گئے تھے یا نہیں۔ شہری، سماجی اور کاروباری حلقوں نے حکومت سندھ اور محکمہ اینٹی کرپشن سندھ سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران مالی بے ضابطگی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا کسی اور قانونی خلاف ورزی کے قابلِ تصدیق شواہد سامنے آئیں تو قانون کے مطابق آزادانہ انکوائری کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔
خان کاٹیج


