میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
4 رکنی موٹرسائیکل لفٹرگینگ خوف کی علامت بن گیا

4 رکنی موٹرسائیکل لفٹرگینگ خوف کی علامت بن گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد میں کرولا گینگ کے بعد چار رکنی موٹرسائیکل لفٹرگینگ خوف کی علامت بن گیا،تین موٹرسائیکل پر چارملزمان آتے ہیں چلتی موٹرسائیکل رکواکر چار موٹرسائیکلوں پرچلے جاتے ہیں،ملزمان کی وارداتوں کی دوسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کا ضلع ایسٹ کے مختلف علاقوں میں چار رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ نے خوف وہراس پھیلارکھا ہے، موٹر سائیکل گروہ بلا خوف وخطر دن دیہاڑے وارداتیں کرتارہتاہے ۔اس گروہ کے پسندیدہ علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال ہیں، ان علاقوں کے لئے یہ موٹرسائیکل لفٹر گروہ خوف کی علامت بن گیا ہے، واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی منظرعام پر آئی ہیں۔فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر آتے ہیں اور چار موٹر سائیکلوں پر واپس جاتے ہیں۔گلشن اقبال بلاک چھ میں ہونیوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل کے آگے آکر شہری کی موٹرسائیکل کو روکا۔ ایک ملزم نے چھلانگ لگائی اور پستول نکال لی،چند سیکنڈ میں شہری سے موٹرسائیکل چھینی،تین موٹرسائیکل پرآنیوالے ملزمان چار موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئے۔اس سے پہلے ملزمان نے چھ مارچ کو گلستان جوہر میں بھی اسی طرز کی واردات کی تھی، وہاں بھی ملزمان نے موٹرسائیکل سوار شہری سے موٹرسائیکل چھین لی تھی، اور اطمینان کے ساتھ فرار ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں