ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی اجارہ داری، ماسٹر پلان کے برخلاف کراچی میں ناجائز تعمیرات
شیئر کریں
ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران نے خطیر رقم بٹور کر نارتھ ناظم آباد میں غیر قانی شادی ہال قائم کروادیا ہے ، ذرائع کے مطابق خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث مافیانے کراچی کے مختلف علاقوں کا بنیادی ڈھانچہ ہی تبدیل کردیا ہے ، ماسٹر پلان نقشے کے برخلاف کراچی میں تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد پلاٹ نمبر R795 15A اور پلاٹ نمبر NB373 پر ناجائز تعمیرات کروائی گئی ہیں ، مسجد صدیق اکبر سے متصل پلاٹ پر غیرقانونی شادی ہال قائم ہوچکا ہے ، ایس بی سی اے افسران کراچی کے بیشتر علاقوں کا بنیادی ڈھانچہ ہی تبدیل کرچکے ہیں ، خلاف ضابطہ ، غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے جہاں نکاس آب کا مسئلہ پریشانی کا سبب بن رہا ہے ، وہاں کچرے کے ڈھیرسے گندگی اورگاڑیوں کی پارکنگ نے نظام زندگی کو شدید متاثر کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور انسپکٹر حبیب الرحمٰن نے ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی سہولت کاری کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کررکھا ہے ۔