کے الیکٹرک کا لائسنس ضبط ،فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے، حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیرجماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس ضبط اور فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے۔امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک والے بجلی دیتے نہیں، بلوں کے بم پھینکتے ہیں اور کرپشن کرتے ہیں، کوئی بھی حکومت کراچی کیلئے کچھ بھی نہیں کرتی، کراچی پانی کا بحران ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ن لیگ، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی والے کے الیکٹرک کی سرپرستی کرتے رہے، ہر حکومت اپنے دور میں کے الیکٹرک مزے کرتی رہی، کیالیکٹرک کا لائسنس ضبط اور فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے،انہوں نے ایک طرف ٹیرف میں اضافہ کردیا اور دوسری طرف ہزاروں کے بل آنا شروع ہوگئے۔حافظ نعیم نے کہا کہ سندھ کے ہر محکمے کو برباد کردیا گیا، کریمنلز کو ڈال کر لوٹ مار نظام چلایا جارہا ہے، اس وقت کراچی میں گیس کا شدید بحران، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی بھی شدید قلت ہے، جب سردیوں میں یہ حالات ہیں تو سوچیں گرمیوں میں کیا حالات ہونگے۔