میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن ،فریقین سے رپورٹ طلب

بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن ،فریقین سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں