میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔میاں نصیرکا اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، وہ توشہ خانہ کیس میں نا اہل بھی ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔آر او کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ ہیں۔این اے 122 سے تحریک انصاف کے رہنمالطیف کھوسہ اور اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں