میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے 162 بلوچ مظاہرین کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے 162 بلوچ مظاہرین کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی دارالحکومت میں بلوچ ’لاپتہ افراد‘ کی رہائی کے لیے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانتیں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں۔عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔ عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، دو روز قبل پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ تین روز قبل رات گئے تربت سے چلنے والا لانگ مارچ کا قافلہ چونگی نمبر 26 پہنچا تو انتظامیہ نے انہیں اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی، بعد ازاں رات گئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ایکشن لیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں