بلڈر چودھری نظام آرائیں کی ایس ایچ او کو سنگین نتائج کی دھمکی
شیئر کریں
بلڈر چودھری نظام آرائین کی ایس ایچ او کینٹ کو سنگین دہمکیاں دی گئیں ، رزاق کمانڈو تم سمجھ نہیں رہے ہو ، تم سے پہلے بھی ایک ایس ایچ او اچھلتا تھا وہ اب کہاں ہے، اس کے بچے رل گئے، نظام آرائین کی ایس ایچ او رزاق کمانڈو کو وائس میسج بھیجا گیا ، ایس ایچ او نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلڈر چودھری نظام آرائین آپے سے باہر ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پشت پناہی کے باعث چودھری نظام آرائین نے اب پولیس کو بھی دھمکانا شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق چودھری نظام آرائین نے ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو کو واٹس ایپ پر وائس میسج کرکے دھمکی دی، چودھری نظام آرائین نے ایس ایچ او کو کہا کہ تم سے پہلے بھی ایک ایس ایچ او تھا جو بڑا اچھلتا تھا اب وہ کہاں ہے، اس کے بچے رل گئے، تمھارے بچے بھی رل جائیں گے دیکھتے ہیں کب تک چلتے ہو، ایس ایچ او نے دھمکی آمیز وائس میسج اعلیٰ حکام کو بھیج کر آگاہی دے دی، روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو نے کہا کہ عدالتی حکم پر کیس داخل کیا ، چودھری نظام آرائین ذاتی دشمنی کو سیاسی بنانا چاہتا ہے، دھمکی کی انٹری روزنامچے کرکے اعلیٰ افسران کو آگاھ کردیا ہے۔