میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، سمری واپس کر دی

وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، سمری واپس کر دی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار
شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سمری واپس کر دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے تعین کے لیے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی، جس پر وہ برہم ہو گئے۔وزیراعظم نے موجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کے لیے منظوری کے لیے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا اور بتایا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں من مانی کرتے ہوئے ہوشربا اضافہ کر رہی ہیں۔دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں ہر ماہ خودساختہ اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور حکومت کی جانب سے میڈیسن کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کے بعد ادویات بنانے والی کمپنیوں نے من مانی قیمتوں کا تعین شروع کردیا ہے، جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے باعث مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں