میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن  کی بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر

سوئی سدرن کی بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی سندھ کے لیے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگ لیا جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔ کمپنی کی نئی اوسط گیس قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف دیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے جبکہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی گئی ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا۔اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں