میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بااثر افسران کو نوازنے کے لیے قوانین کی دھجیاں

بااثر افسران کو نوازنے کے لیے قوانین کی دھجیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

19 گریڈ کے میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن کا چارج17گریڈ کے افسر کے حوالے

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے انوکھے اقدامات بااثر افسران کو نوازنے کے لیے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ،ایک جانب ایس سی یو جی ایڈمن برانچ میں 18اور19 گریڈ کے متعدد افسران طویل عرصہ سے تعیناتی کے منتظر بیٹھے ہیں ان میں ایسے افسران بھی شامل ہیں جو پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھتے ہیں ،دوسری جانب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 19 گریڈ کے پوسٹ میونسپل کمشنر جناح ٹاون کی پوسٹ پر17 گریڈ کے افسر الہی بخش ببھن کو 19 گریڈ کی پوسٹ میونسپل کمشنر ماڈل کالونی کا بھی اضافی/عارضی چارج دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایس سی یو جی ایڈمن برانج میں گریڈ 18 اور19 جو افسران تعیناتی کے منتظر ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے گڑھ ضلع ملیر سے تعلق رکھنے والے دو افسران نور حسن جوکھیو اور ایاز حمید بلوچ شامل ہیں۔ دونوں افسران کی پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی بتائی جاتی ہے۔ دونوں افسران اس سے قبل ضلع کونسل کراچی میں چیف افسر سمیت مختلف ٹاون اور اضلاع میں میونسپل کمشنر کے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے ضلع ملیر کی عوام خاص طور پر جیالے پہلے ہی ملیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظرانداز کرنے پر سراپا احتجاج ہیں اور اس کی وجہ پی پی پی سندھ میں گروپ بندی کو قرار دیتے ہیں۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں