میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگزیب رضی سمیت افسران تحقیقات سے بچنے کے لیے سرگرم

اورنگزیب رضی سمیت افسران تحقیقات سے بچنے کے لیے سرگرم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

جنید آرائیں اور دیگر افسران اپنے خلاف تحقیقات سے قبل تبادلوں کے لیے کوشاں
ڈیجیٹل سسٹم میں اثراندازی، فائل مینجمنٹ ، انتظامی فیصلوں پر بھی سوالات اٹھنے لگے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ طور پر ایک بڑا انتظامی تنازع سامنے آیا ہے ، جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی، جنید آرائیں اور دیگر افسران کے حوالے سے یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ ان کے خلاف ممکنہ انکوائری شروع ہونے سے قبل ہی ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران اپنے روابط استعمال کر رہے ہیں جن کے ذریعے اپنی موجودہ پوزیشن تبدیل کروا کر ممکنہ احتسابی کارروائی کے اثرات سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس عمل میں بعض بااثر حلقوں کی پشت پناہی بھی زیرِ بحث ہے ۔مزید یہ کہ ادارے کے اندرونی نظام میں ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ اور تکنیکی ریکارڈ کے باوجود بعض فائلوں کی پیش رفت اور منظوری کے عمل پر مبینہ اثراندازی کی کوششوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ انکوائری کی صورت میں ماضی کے متعدد انتظامی فیصلوں، بلڈنگ منظوریوں اور دیگر ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔ اس حوالے سے ابھی تک ایس بی سی اے یا متعلقہ افسران کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں