میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی اداکارہ  نے فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کر لیا

بھارتی اداکارہ نے فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کر لیا

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم باجوہ  نے  پاکستان کے نامور اداکار فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ سونم باجوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا  ہے جس میں وہ  فواد خان سے اپنی محبت کا اعتراف کر رہی ہیں۔انٹرویو میں میزبان کے پوچھنے پر اداکارہ نے نام لیے بغیر اپنے پاکستانی کرش کے بارے میں بتایا۔ میزبان نے درخواست کی کہ نام بتائیں، انہوں  نے کہا بس ہے کوئی مگر میں نام نہیں لے سکتی۔ میزبان  کے بار بار دریافت کرنے پر وہ نہ رہ سکیں اور فواد خان کا نام لے لیا۔ سونم باجوہ نے کہا کہ فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی، مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں