میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلے کے نشان پر الیکشن لڑینگے، چھوڑنے والے سب واپس آئینگے، پرویز الٰہی

بلے کے نشان پر الیکشن لڑینگے، چھوڑنے والے سب واپس آئینگے، پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن بلے کے نشان پر لڑیں گے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب واپس آئیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ ان شریفوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ کے ذریعے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تلہ گنگ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، وہاں بھی یہی ہو رہا ہے۔ اٹک، فتح جنگ میں بھی یہی کچھ ہو رہاہے، لاہور میں بھی یہی ہو رہاہے، پولیس اور انتظامیہ ان کے لیے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ شیڈول آئے گا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔ ان کے گھر جاتی امرا کا الیکشن نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں