میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی افغان باشندے ٹرانزٹ پوائنٹس میں پہنچنا شروع

غیر قانونی افغان باشندے ٹرانزٹ پوائنٹس میں پہنچنا شروع

جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومتی ڈیڈ لائن کے پیش نظر ملک بھر سے غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے لیے پیش قدمی و عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کراچی میں سلطان آباد ہوسٹل حاجی کیمپ،امین ہائوس بوائے اسکاؤٹ ہاسٹل اور جیکب آباد جم خانہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 3 نومبر تک ازخود انخلا کے حوالے سے مسجدوں میں مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 227 افراد جن میں 7 خاندان بھی شامل ہیں ازخود بوائز ہوسٹل سلطان آباد کراچی میں منتقل ہو چکے ہیں۔ 8 اکتوبر سے اب تک 617 خاندان اور 4208 غیر قانونی افراد کراچی و سندھ سے چمن کے راستے افغانستان جا چکے۔ غیر قانونی افغان باشندے ٹرانزٹ پوائنٹس میں پہنچنا شروع ہوگئے،ٹرانزٹ پوائنٹس میں خوراک،بستر اور میڈیکل سہولیات دستیاب ہیں، نادرا اور ایف آئی اے کے ویریفیکیش آفس بھی ٹرانزٹ پوائنٹس میں موجود ہیں۔نادرا اور ایف آئی اے کے اہلکار مسلسل غیر قانونی افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں، ٹرانزٹ پوائنٹس میں موجود افغان باشندوں نے دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں