میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو ایک برس بیت گیا، ملزمان کٹہرے میں نہ آسکے

ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو ایک برس بیت گیا، ملزمان کٹہرے میں نہ آسکے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو ایک برس بیت گیا تاہم ملزمان اب تک انصاف کے کٹہرے میں نہ لائے جاسکے۔یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو ایک سال قبل آج ہی کے دن کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔23 اکتوبر 2022کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پیش آنے والے اس واقعے کو بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مقف میں تضاد پایا گیا۔پولیس کا ابتدائی موقف تھا کہ وہ مغوی بچے کی بازیابی کے لیے یہاں موجود تھے جبکہ مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گاڑی پرگولیاں لگی ہیں اس سے لگتا نہیں ہے کہ یہ چلتی گاڑی پر ماری گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں