ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی
ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی ہے۔پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کوسونپی۔ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بن گئے۔نیوی کے جوانوں نے پاک بحریہ کے نئے چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔’’پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا‘‘سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکاء سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب میں ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاک نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا، پاک بحریہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہے، پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔