مدینہ منورہ میں چرس کی تشہیر پر دو افراد گرفتار
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مدینہ منورہ ریجن میں دو شہریوں کو چرس کی فروخت کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے لین دین کیلیے کام کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 نمبر ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کے حوالے سے 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔