میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا چودھری پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا چودھری پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپیشل کورٹ سینٹرل میں ہوئی۔عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو 23 اکتوبر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ پرویز الہٰی کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں۔دوران سماعت مونس الہیٰ کے وکیل نے مونس الہیٰ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے، مونس الہٰی کے وکلائ￿ آئندہ سماعت پر ان کو عدالت پیش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں