میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 1 روپیہ کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 293 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپہ سستا ہر کر 296 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 35 روپے 50 پیسے سستا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں