میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حلقہ بندی شیڈول میں تبدیلی جنوری میں انتخابات کیلئے کی، الیکشن کمیشن

حلقہ بندی شیڈول میں تبدیلی جنوری میں انتخابات کیلئے کی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے جلد سے جلد انعقاد کے لیے حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرتے ہوئے گزشتہ روز اعلان کیا کہ حلقہ بندی کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر 2023 تک کردی جائے گی۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کرتا ہے، بشرطیکہ سپریم کورٹ مداخلت نہ کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سب سے موزوں تاریخ 28 جنوری ہوگی، کسی بھی عملی پیچیدگی کی صورت میں انتخابات کی تاریخ 4 فروری تک جا سکتی ہے۔حلقہ بندیوں کے دورانیے میں کمی کا فیصلہ (جو پہلے اعلان کردہ شیڈول کے تحت 14 دسمبر کو مکمل ہونا تھا) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔عدالت عظمیٰ کی مداخلت اور آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں چھوڑ کر 90 روز میں عام انتخابات کرانے کی ہدایت کیے جانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے ممکنہ اقدام کے حوالے سے سوال کے جواب میں الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ہم اس (سپریم کورٹ کے حکم) کی تعمیل کریں گے۔تاہم انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ابھی تک سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کی گئی۔قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک اصول وضع کیا ہے جس کے اثرات ا?ئندہ عام انتخابات کے انعقاد پر مرتب ہوں گے جوکہ آئین کے تحت 8 نومبر کو ہونے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں