عمران خان نے عالمی عدالت میں سلمان رشدی کے وکیل کو نمائندہ مقرر کیا ہے‘ عطا اللہ تارڑ
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنی سیاست بچانے کے لئے ملک دشمنی کے بعد اسلام دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں ، اپنے جرائم کو انسانی حقوق کا نام دے کر عالمی عدالت میں لے جایا جارہا ہے اور بڑے فخر اور ایسے شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا گیا ہے جو ملعون ، شاتم رسول سلمان رشدی کا وکیل ہے، بیرسٹر جیفری رابرٹسن نے سلمان رشدی کو اپنے گھر میں پناہ د ی ، اس کے اسرائیل سے روابط ہیں ، اس نے ترکی کے خلاف کتاب لکھی ،بھارت کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف رپورٹس شائع کیں ،اہم شخصیات کی دہائیوں پہلے کی گئی بات سچ ثابت ہو گئی ہے کہ آپ اسرائیلی لابی کے آدمی ہیں اور آپ کو پلانٹ کیا گیا ہے تاکہ آپ بطور فتنہ اس ملک میں تباہی وبربادی کر سکیں ،فتنہ نیازی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی عالمی عدالتوں میں وکالت کے لئے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔