میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کاطوفان،ایک ہفتے میں20 اشیاء کی قیمتوں مزید بڑھ گئیں

مہنگائی کاطوفان،ایک ہفتے میں20 اشیاء کی قیمتوں مزید بڑھ گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا اور 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح24.65فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ 5 روپے اور دال مسور 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی جبکہ چاول 2 روپے فی کلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن ، دال ماش 7 روپے کلو، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے، 5 کلو کوکنگ آئل 17 روپے مہنگا ہوا۔ آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں 23.54 فیصد اضافہ ہوا۔17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں21.29فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں25.89فیصد اضافہ ہوا۔29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 27.31فیصد اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے گرانی کی شرح 25.65فیصدرہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں