میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اللہ گواہ، میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلوں پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

اللہ گواہ، میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلوں پر دستخط نہیں کیے، صدر مملکت

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۰ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔

میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ جا چکے ہیں۔ تاہم مجھے آج پتہ چلا کہ میرا عملہ میری مرضی اور حکم کے خلاف گیا۔اللہ سب جانتا ہے، وہ انشا اللہ معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں