میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 700 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروا دی

سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 700 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروا دی

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت 88 ہزار 700 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کروا دی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم میں لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 18 ہزار نشستیں باقی ہیں۔ پنجاب سے 46 ہزار 400، سندھ 23 ہزار 500، خیبر پختون خوا سے 11 ہزار 300 عازمین نے پہلی قسط جمع کرائی جبکہ اسلام آباد سے 3933، بلوچستان 2555، گلگت بلتستان 677 اور آزاد کشمیر سے 362 عازمینِ حج نے پہلی قسط جمع کرائی۔ترجمان کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر آن لائن ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، 3 دن میں حج واجبات کی پہلی قسط کی مد میں 55 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں ہوئیں۔بلوچستان میں آن لائن ادائیگی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2027 پر جانے کے خواہش مند حج پورٹل پر کوائف اور ادائیگی جلد مکمل کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں