اسد قیصر کا پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا بند کر کے منصفانہ انتخابات کا مطالبہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے اپنی پارٹی کے خلاف جاری پروپیگنڈا ختم کرنے اور ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے مقتدر حلقوں پر زور دیا۔ایک ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پارٹی اور چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے خلاف یک طرفہ پروپیگنڈہ جاری ہے، بااختیار قوتیں اور پی ڈی ایم کیا سوچ رہے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کر سکتے ہیں؟اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے، وہ جتنا منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اتنی ہی زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم حکومت اپنے دورِ اقتدار میں مہنگائی سے نمٹنے اور گورننس کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے؟