میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شادی سے پہلے کافی عرصے تک شوہر سے دوستی رہی، مدیحہ امام

شادی سے پہلے کافی عرصے تک شوہر سے دوستی رہی، مدیحہ امام

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شریک حیات موجی بصر سے متعلق بتایا ہے کہ شادی سے قبل کافی عرصے تک میری ان کے ساتھ دوستی رہی۔مدیحہ امام نے 4 مئی کو موجی بصر نامی شخص سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم اس موقع پر انہوں نے شوہر سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔اداکارہ کے شریک حیات کے چہرے کے خدوخال کو دیکھنے کے بعد مداحوں نے شبہات کا اظہار کیا تھا، مداحوں میں یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ ان کے شوہر بھارتی ہیں یا پھر نیپالی ہندو ہیں، مختلف شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کی خبروں میں بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ کے شریک حیات بھارتی نڑاد فلم ساز اور لکھاری ہیں۔شوہر سے متعلق مختلف افواہیں پھیلنے کے بعد اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر بھارتی نہیں ہیں نہ ہی وہ فلم ساز ہیں، شادی سے قبل کافی عرصے تک ان کے درمیان دوستی اور تعلقات رہے اور اب دونوں نے دوستی کو رشتے میں تبدیل کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں