جج کی بیوی کے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ کا بیان قلم بند
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہاہے کہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کا مقدمہ میں مضروب بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمہ نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مصدقہ میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے، جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے، تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چائلڈ لیبر قانوناً جرم ہے، ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔