میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ایم کیو ایم لند ن کی پاور شو کرنے کی تیاریاں

کراچی میں ایم کیو ایم لند ن کی پاور شو کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن 13 اگست کی رات کو کراچی کے تمام سیکٹروں سے ریلی نکالنے پر غور کررہی ہے لندن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حولے سے لندن میں ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ کراچی میں بھی اس حوالے سے روپوش ذمہ داروں کو اہم ہدایات جاری کی جائیں گی 14 اگست کو عبوری حکومت کے آنے کے بعد متحدہ لندن کے خلاف کارروائیوں میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ لندن کورنگی سیکٹر کی ریلی نکالے جانے کے بعد متحدہ پاکستان میں بے چینی اور خوف وہراس کو دیکھتے ہوئے متحدہ لندن نے 13 اگست کی رات کو کراچی کے تمام سیکٹروں سے ریلی نکالنے پر غور شروع کردیا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کی قیادت نے 13 اگست کی رات کو ریلی نکالنے پر غور اس لیے کیا ہے کیونکہ 13 اگست کی رات کو 12 بجے 14 اگست لگ جائے گی اور موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرلے گی اور عبوری حکومت ملک کا نظام سنبھال لے گی اس صورتحال میں متحدہ لندن کے ریلی نکالنے والے کارکنوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے امکانات کم ہونگے ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ پاکستان پیپلز پارٹی پر دبائو ڈلواکر متحدہ لندن کے خلاف آپریشن کرارہی ہے اور 14 اگست کو پیپلز پارٹی حکومت کا سیٹ اپ ختم ہوجائے گا ذریعے کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی رات کو عوام کا جمغفیر آزادی کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر موجود ہوتا ہے ایسی صورتحال میں متحدہ لندن کے کارکنان آسانی سے شہر بر سے ریلی نکال سکتے ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنا آسان نہیں ہوگا ذریعے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لندن سیکریٹریٹ کے تمام سیکٹروں کو بھی اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ اندرون سندھ میں بڑے پیمانے پر الطاف حسین کے نام اور تصاویر والے جھنڈوں کی تیاریاں بھی ہورہی ہیں جبکہ متحدہ لندن کے کارکنان روزانہ کی بنیاد پر لندن میں متحدہ لندن کی قیادت سے رابطے میں ہیں متحدہ لندن نے 13 اگست سے قبل اپنے کارکنوں کو شہر میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیاں کرنے سے بھی منع کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں