میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 دہشت گرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 دہشت گرد مارے گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معومات کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔مارے گئے دہشت گردوں نے 11 اپریل 2022 کو کلاچی میں ایک پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ کانسٹیبل شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں