میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھاندلی کے سرپرست ،فائدہ اٹھانے والوں کا علم ہے مولانا فضل الرحمن

دھاندلی کے سرپرست ،فائدہ اٹھانے والوں کا علم ہے مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پسماندہ دامان اور خطے کی ترقی کو غیر ملکی ایجنٹوں نے روکے رکھا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ 2018کی الیکشن دھاندلی کے سرپرست بھی ہمیں معلوم ہیں اور فائدہ اٹھانے والے بھی جو آج ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم نے پاکستان میں14ملین مارچ اور تاریخی جلسے کئے،ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا،ہم نے ریاست سے شکایت ضرور کی ہے لیکن ریاست کی حدود کو مقدم رکھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا تختہ الٹا اور آپ کی حقیقت آپ کو بتا دی ہے، آپ نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا، مسجد اور قرآن کو جلایا،میں نے پہلے ان کے نام بتا دیئے تھے جو اب اینکر بتا رہے ہیں،اسرائیل کے حامی ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں، سی پیک کے دشمن تمہاری حمایت کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں