نیب نے پنجاب کی فلور ملز سے مفت آٹا اسکیم کا ریکارڈ طلب کرلیا
شیئر کریں
نیب کی جانب سے مفت آٹا اسکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب کی فلورملز سے آٹے کے ساڑھے چار کروڑ تھیلوں کا تحریری حساب مانگ لیا جبکہ صوبے کی 11 سو فلورملز سے رمضان بازار میں مفت آٹا فراہم کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام نے پاکستان فلور ملزایسویسی ایشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور 4 گھنٹے تفتیش کی۔ نیب نے لاہور کی 85 فلور ملز کا گیٹ پاس سمیت ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔نیب کے تین رکنی وفد کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کرنے کے بارے مرکزی چیئرمین فلور ملز عاصم رضا اور پنجاب کے چیرمین افتخار مٹو نے بریفننگ دی۔بریفنگ میں نیب وفد کو بتایا گیا کہ لاہورفلور ملرز نے اٹے کے ٹرک محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گیٹ پر فراہم کئے۔ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی کی اور ملز نے گندم پسائی کی۔ روزانہ آٹے کے ٹرک ملز گیٹ پر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کئے جاتے۔ فری اٹا اسکیم کی ڈسٹری بیوشن میں فلور ملرز کا کوئی کردار نہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہورفلور ملز نے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے مہلت مانگ لی جس پر نیب نے ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے فلورملز کو9 جون تک کا وقت دے دیا۔