میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے ملک کو بھرپور جواب دیں گے،مشیر قومی سلامتی

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے ملک کو بھرپور جواب دیں گے،مشیر قومی سلامتی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ بے گھر افغانیوں کو پاکستان میں دھکیلنے کے بجائے ان کے ملک کے اندر رکھنے کے انتظامات کیے جائیں۔ پاکستانی سفارت خانے میں پاکستاانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی مزید خونریزی کا باعث نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ لیکن اگر کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کے اندر ایک محفوظ علاقہ بنائے۔کیا اسلام آباد مزید افغان مہاجرین کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’انہیں در بدر (بے گھر) کیوں بنایا گیا؟ ان کے لیے ان کے ملک کے اندر انتظام کریں، پاکستان مزید مہاجرین کو برادشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔معید یوسف نے تحریک انصاف حکومت کی امریکی پالیسی کو ’حقیقت پسندی اور اور غیر معذرت خواہانہ لیکن گھمنڈ پر مبنی رویہ قرار نہیں دیا۔انہوں نے زور دیا کہ وہ بڑی تصاویر اور سرخیاں‘ پر توجہ نہ دیں۔معید یوسف 27 جولائی کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید کے ساتھ افغانستان اور دوطرفہ تعلقات پر اپنے امریکی ہم منصبوں سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے۔آئی ایس آئی کے سربراہ وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ مذاکرات کے ایک دن بعد واشنگٹن سے روانہ ہو گئے تھے جس میں دونوں اطراف کے دیگر سیکورٹی حکام بھی شریک تھے۔آئی ایس آئی کے سربراہ کی امریکی آمد سے متعلق معید یوسف نے کہا کہ ہمیں براہ راست تکنیکی ’ان پٹ‘ کی ضرورت تھی، یہ ایک اعلیٰ سطح کا سیاسی دورہ نہیں تھا اور اس میں تکنیکی مسائل پر توجہ دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں