میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز کو کورونا ہو گیا

مولانا فضل الرحمن ،مریم نواز کو کورونا ہو گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جب کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو منفی آیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی علیل ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے بھی اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں