میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی ہاٹ سیٹ پیپلز پارٹی نے اپنے نام کر لی

میئر کراچی ہاٹ سیٹ پیپلز پارٹی نے اپنے نام کر لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ جوہر مجید شاہ)میئر کراچی ہاٹ سیٹ پیپلز پارٹی نے اپنے نام کر لی لین دین کے بازی و بادشاہ گروں نے بازی و بساط پلٹ دی تحریک انصاف کے کئی چیئرمین میدان میں متحرک تیر انداز دستوں نے شکار کرلئے وقت اور حالات کا پلٹا بازی پلٹنے میں کارگر ثابت ہوا جماعت اسلامی کی جارحانہ بیٹنگ و بولنگ لائن ڈھیر ادھر مئیر شپ کے منصب کے حصول کیساتھ ہی بلدیہ عظمی کراچی سمیت ضلعی بلدیات میں اپنے پسندیدہ افسران کی تعیناتیاں بھی آخری مراحل میں داخل ذرائع من پسند افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کی لسٹ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ حائل رکاوٹوں کو دور اور میدان صاف کرنے کی حکمت عملی کو بھی آخری شکل دے دی گئی دوسری طرف ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کی اکثریت نے تحفظ اور زبردست مالی فوائد کے پیش نظر پیپلز پارٹی کے میدان کار زار میں موجود نام چین کھلاڑیوں کو بھرپور حمایت کی یقین دھانی کرادی مئیر شپ کی اس دوڑ میں پیپلز پارٹی نے ریاستی و سیاسی سطح پر میدان مار لیا ذرائع تحریک انصاف کے رابطہ کرنے والے اراکین کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ایوان میں سب کو حیران کردینے والے نتائج دینے کی حکمت عملی فائنل کرلی گئی ذرائع پارٹی کی اعلی قیادت نے شروع ہی میں فیصلہ کرلیا تھا کہ مئیر فادر آف کراچی ہاٹ سیٹ جیالہ مئیر ہی سنبھالے گا پارٹی قیادت کی جانب سے سندھ کے وزرا کو جو ٹاسک دیا گیا تھا اسے انھوں نے کامیابی سے مکمل کرلیا وہ سب کامیابی سے آخری مراحل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بڑے جھٹکے کو جماعت اسلامی کس طرح برداشت کرتی ہے اور کس قسم کا رد عمل آتا ہے ساتھ اگلے مرحلے یا آگے مستقبل میں جماعت اسلامی کی حکمت عملی کیا ہوگی پیپلز پارٹی نے ڈپٹی مئیر شپ تحریک انصاف کے نام کرتے ہوئے اپنا بڑا حدف حاصل کرلیا جس میں سب سے بڑا ہتھیار وقت تھا اسوقت تحریک انصاف بھنور میں پھنسی ہوئی ہئے پیپلز پارٹی نے وقت کے دھارے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بظاہر و باآسانی بڑا حدف اپنے نام کرلیا پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مئیر شپ کی قیادت سنبھالتے ہی شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیساتھ بلدیات میں اپنے جیالوں کی بھرتیوں کا بھی جال بچھانے کی حکمت عملی مکمل کر چکی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں