میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے، امریکا

پاکستان جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے، امریکا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک مخصوص سیاست دان یا جماعت کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتے البتہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان کے علاقے ہنگو میں گیس اور آئل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صورت حال کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔ایک صحافی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاری سے متعلق سوال پوچھا جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ کسی ایک مخصوص جماعت یا رہنما کے بارے میں تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں تاہم امریکا پاکستان میں جمہوری اصولوں، آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی کے احترام اور اس کے مساوی اطلاق پر زور دیتے ہیں۔میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھی کہیں بھی کسی بھی ملک میں جمہوری اصولوں کے احترام، قوانین کے یکساں اطلاق، آزادی اظہار رائے اور قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہیں اور پاکستان میں بھی اسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں