میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال

واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔ پاکستان ،برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کی سروس تقریبا آدھا گھنٹہ متاثر رہی۔ غیرملکی خبررساں ادارے واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کا معاملہ فورا ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سروس معطلی کے معاملے پر فوری طور پر واٹس ایپ کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ اس وقت 2 ارب 70 کروڑ افراد واٹس ایپ کے صارفین ہیں۔ واٹس ایپ میسنجر کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا۔ 2020 تک اس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ صارفین تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں