تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر گرفتار
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۰ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔ اسد عمر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کو روکنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔ اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اپنی گاڑی میں بٹھا کر اسد عمر کو لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گیا۔