میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل اور زیر حراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا،عمران خان

جیل اور زیر حراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیر حراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں شاندار استقبالیہ ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کے ساتھ علی امین کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ پیدل چلتے رہے۔انہوںنے کہا کہ جیل اور زیر حراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا، فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں